میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حساس سرحدی ڈویژن میرپورخاص میں پاکستان کے حساس ترین ادارے اور انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کاروائی، ایم کیو ایم لندن الطاف گروپ کے انڈین خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ دو خطرناک دہشت گرد عبدالنعیم قاٸمخانی (ملازم تعلیمی بورڈ میرپورخاص) اور وجیہہ الدین میواتی (ریٹاٸرڈ سرکاری استاد) گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، دہشت گردی، دھماکہ خیز مواد، غیرقانونی اسلحہ اور دیگر دفعات کے تحت چار مقدمات سی ٹی ڈی میرپورخاص تھانے میں درج، مقامی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان پیش، چودہ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔ پاکستان کے قابل فخر حساس ترین ادارے اور انسداد دہشت گردی فورس کی حساس سرحدی ضلع میں سلیپر سیل کہلانے والے خطرناک ملک دشمن ملزمان کے خلاف شاندار کاروائی، ملزم عبدالنعیم قاٸمخانی کی نشاندہی پر رتن آباد کے قریب ریلوے کے بوسیدہ اور کھنڈر نما کوارٹروں سے اینٹی اٸیر کرافٹ گن بمعہ دو بیلٹ گولیوں، ہینڈ گرنیڈ ایوان گولوں اور دیگر خطرناک غیر قانونی ممنوعہ بور کے آتشیں اسلحہ کے ذخیرے کو برآمد کرکے سیکیورٹی فورسز نے شہر کو بہت بڑی تباہی سے بچالیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید سنسنی خیز اور ہولناک انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔ سی ٹی ڈی کی جاری کردہ پریس ریلیز میں ملزمان سے ابتک ملنے شواہد، معلومات اور اسلحہ و گولہ بارود کی تفصیل اور ملزمان کی ماضی سے حال تک مکمل مجریمانہ ملک دشمن سرگرمیوں اور جراٸم کی تفصیلات بتاٸی گٸی ہیں۔ حساس سرحدی ڈویژن کے اس پرامن ضلع کو ملک دشمن دہشت گردوں، منشیات فروشوں، منی لانڈرز، سلیپر سیلز اور دیگر جراٸم پیشہ عناصر نے اپنے لیے جنت بنالیا ہے۔ ان تمام ملک دشمن عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن کرکے انکا مکمل خاتمہ کرتے ہوٸے اس ضلع کا امن و سکون اور خوبصورت چہرہ دوبارہ بحال کیا جاٸے۔