Home/اہم خبریں/ملیر میں اسپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ملیر یکجہتی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 2 کی تقریب رونمائی سے مہمان خصوصی کامران ٹیسوری کا خطاب
ملیر میں اسپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ملیر یکجہتی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 2 کی تقریب رونمائی سے مہمان خصوصی کامران ٹیسوری کا خطاب
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نوجوانوں میں کرکٹ سے محبت کو مزید اُجاگر کرنے کے لئے ملیر سے تعلق رکھنے والے سینئر کھلاڑی گزشتہ کامیاب ٹورنامنٹ کے بعد ملیر یکجہتی کلر کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 2 کا انعقاد کرنے جارہے ہیں، کرکٹ ٹورنامنٹ پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے، اس موقع پر ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین جس میں چیف آرگنائزر ایم نسیم، ٹورنامنٹ سیکرٹری عامر علی، جمیل احمد، محمد خالد، فہد عباسی، نعمان شہنشاہ، جاوید خان، فرسٹ کلاس ایمپائر شمیم انصاری، توقیر احمد خان، شمیم وصی، ریحان وصی، زبیر احمد، شاہ رخ عباسی، ذیشان احمد، اوسامہ قریشی، سید غازی حسین، اورحمزہ احمد خان موجود تھے،اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں القریش، اے ون، اے ٹو، اے ایریا، محمدی ڈیرہ، ملت گارڈن، سینئر الیون اور اقلیتی برادری کی ٹیم بھی شامل ہوںگی، ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ میں ہوگا، ٹورنامنٹ کے انعقاد سے قبل آج ٹیموں کی کٹ کی رونمائی کی تقریب کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی سینئر رہنما (سیاسی، سماجی اور کھیلوں کی ہردل عزیز شخصیت) کامران ٹیسوری تھے، مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیر میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے آگے لانے کے لئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی، اس ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لئے میں ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہوں، کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے تاجروں، صنعت کاروں اور کراچی کی نامور شخصیات کو بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اپنا حصہ شامل کرنا ہوگا، جس طرح ماضی میں اس شہر کراچی کے نامور کھلاڑیوں میں جاوید میاں داد، اصلاح الدین، حنیف خان، سعید انور، راشد لطیف، معین خان، سرفراز احمد، فواد عالم جیسے کھلاڑیوں نے وطن عزیز کا نام روشن کیا اور انشاء اللہ میں ملیر یکجہتی کرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو یقین دلاتا یوں کہ جہاں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کی ضرورت ہوگی وہاں میری خدمات حاضر ہونگی، تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کامران ٹیسوری نے ٹورنامنٹ میں شامل آٹھ ٹیموں کے کپتانوں کو کٹ پیش کی۔