تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امریکی شہری ندرت صدیقی نے اپنی 48 ویں میراتھن ریس ڈاکٹر عافیہ کے نام کردی

امریکی شہری ندرت صدیقی نے اپنی 48 ویں میراتھن ریس ڈاکٹر عافیہ کے نام کردی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قوم کی بیٹی کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے ڈاکٹر عافیہ کی سرگرم سپورٹر پاکستانی نژاد امریکی شہری ندرت صدیقی نے اپنی 48 ویں میراتھن ریس ڈاکٹر عافیہ کے نام کردی۔ ٹیکساس میں مقیم ندرت صدیقی نے بتایا کہ آج میں نے فورٹ ورتھ میراتھن دوڑ میں حصہ لیا جوکہ میری 48 ویں مکمل میراتھن ہے۔ میری یہ دوڑ ایک بار پھر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لئے تھی۔ اس معصوم سیاسی قیدی بہن کے لئے میری چھٹی خاص ریس تھی۔ یہ امریکہ کے اس ٹیکساس شہر میں تھی جہاں کی جیل میں ڈاکٹر عافیہ بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات یقین سے بالاتر ہے کہ وہ 18 سال سے اس جرم کے الزام میں قید ہیں جس کا ارتکاب اس نے نہیں کیا ہے۔ ایسا الزام کہ جس میں کوئی ہلاک یا زخمی تک نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان نے اپنی بے گناہ شہری کی رہائی کے لئے ایک رسمی خط تک امریکی حکومت کو نہیں لکھا ہے۔ میں نے اور ہیوسٹن میں عافیہ کی کٹر حامیوں میں سے ایک سلیمہ گل نے عافیہ کے لئے کامیاب ریلی کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں میراتھن میں دوڑ رہی تھی تو سلیمہ گل عافیہ کے کیس کے بارے میں وہاں موجود لوگوں کوآگاہی دے رہی تھیں۔ انصاف کے لئے اصول پسند علمبرداروں کا یہی عزم ہوتا ہے۔ چار گھنٹے اور آٹھ منٹ طویل اس میراتھن ریس میں ندرت صدیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے