کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) سماجی شخصیت عثمان احمد خان مہوٹہ نے کہا ہے کہ قران پاک کی بے حرمتی کے اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی جیسے واقعات سے مسلمانوں میں شدید غم اور غصےّ کی لہر پائی جاتی ہے ایسے واقعات کچھ عرصے بعد دہرا کر اسلام اور مسلمانوں کو بین الاقوامی طور پر بدنام کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ مسلمان حرمت رسول اور قران پاک کی شان میں جان کا نظرانہ پیش کر سکتے ہیں مگر قران پاک کی بے حرمتی یا حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اقوام متحدہ کو ایسے واقعات روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سویڈن کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ سویڈن کے ساتھ تمام سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔
Tags Dr.Ghulam Murtaza پاکستان پنجاب کمالیہ