دوحہ/کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین)؛ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 میں پاکستان شاہینز نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے روایتی حریف بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے دی دوحہ میں کھیلے گئے گروپ بی کے مقابلے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 313 رنز اسکور کیے حسن نواز نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ معاذ صداقت 59 اور فرحان یوسف 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔ شمیل حسین نے بھی 23 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
جواب میں بھارت اے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی تاہم تلک ورما نے سنچری بناکر مقابلہ دلچسپ بنانے کی کوشش کی۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز اور علی رضا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ احمد دانیال نے بھی اہم موقع پر تلک ورما کو آؤٹ کرکے بھارتی امیدوں پر پانی پھیر دیا پاکستان شاہینز نے 48 رنز سے کامیابی حاصل کرکے گروپ میں اپنی ناقابلِ شکست پوزیشن برقرار رکھی دفاعی چیمپئن ٹیم اب 24 نومبر کو اپنے آخری گروپ میچ میں نیپال کے مدمقابل ہوگی۔