میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر اور کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر غریب و مستحق افراد کی امداد میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار، مال مسروقہ و اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔ گزشتہ ہفتے جھڈو تھانے کی حدود نزد نجمہ شوگر مل دو مسلح افراد نے ایک شخص بنام سیف اللہ لاشاری سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی میرپورخاص نے ملزمان کی فوری گرفتاری و مال مسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے تھے، بعد ازاں انچارج سی آئی اے اور ایس ایچ او جھڈو نے متعلقہ تھانے کی حدود نزد سنجھی موری مشترکہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے واقعے میں نامزد ملزمان بنام مصطفی پتافی اور راشد چانڈیو کو فائرنگ کے تبادلے اور مزاہمت کے بعد گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کے کچھ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، اسلحہ اور مسروقہ رقم برآمد، ملزمان تھانہ جھڈو کے سرقہ بالجبر کے مقدمہ نمبر 35/2020 میں جھڈو پولیس کو مطلوب تھے، بعد ازاں ملزمان کے خلاف مقدمہ جھڈو تھانے میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری، جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد چاندنی چوک کامیاب کاروائی، ایجنٹ مافیہ کا کارندے ملزم بنام حافظ عبیداللہ شورو گرفتار، ملزم مستحق و لاچار افراد کو 2 سے 3 ہزار روپے کی غیر قانونی کٹوتی کے بعد رقم فراہم کر رہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایات کی روشنی میں احساس کفالت پروگرام کے ذریعے امدادی رقوم کی وصولی کے لئے آنے والی مستحق عورتوں میں کھانا تقسیم کیا گیا
https://www.nopnewstv.com/food-was-distrib…-among-deserving/