پنجاب صوفیا کی سرزمین اور محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے۔
پنجابیوں نے پنجاب کے کلچر کو محبت کی سرزمین اور اخوت کا گہوارہ بھی بنا دیا ہے : ایم افضل
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر) پنجاب کا کلچر اس خطہ کی تہذیبی ترقی کا آئینہ دار ہے۔ پنجاب صوفیا کی سرزمین اور محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے۔ پنجابیوں نے نہ صرف پنجاب کے خوبصورت کلچر کو احسن انداز میں زندہ رکھا ہے بلکہ اُسے محبت کی سرزمین اور اخوت کا گہوارہ بھی بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل نے سوسائٹی کی تنظیم نو کا اعلان کرتے ہوئے ایک مراسلہ میں کیا۔ مراسلہ کے اعلامیہ کے مطابق ایم افضل چوہدری (صدر)، محمد ارشد چوہان(نائب صدر)، محمد شفیق چشتی(سینئر نائب صدر)، محمد عثمان بشیر(جنرل سیکرٹری)، محسن سرفراز حسین (جوائنٹ سیکرٹری)، غلام مصطفیٰ (فنانس سیکرٹری)، ملک ظفر اقبال(سیکرٹری اطلاعات و نشریات)، سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ(لیگل ایڈوائزر)، محمد نعیم خان (میڈیا ایڈوائزر)، محمد صادق (مذہبی اسکالر)، وحید قادر(مینورٹی ایڈوائزر )، ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد سوسائٹی کی تنظیم نو کے لیے مجوزہ لائحہ عمل کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔ اور اس ضمن میں درپیش رکاوٹوں کا جائزہ اور قانونی مشاورت کا عمل جاری ہے۔
فوٹو! چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری سوسائٹی کی تنظیم نو کا اعلان کر رہے ہیں۔