تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایل پی جی کی قیمت میں پھر اضافہ ناقابل قبول ہے، صنعتیں آئے روز قیمت میں اضافہ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، سلیم الزماں صدر کاٹی

ایل پی جی کی قیمت میں پھر اضافہ ناقابل قبول ہے، صنعتیں آئے روز قیمت میں اضافہ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، سلیم الزماں صدر کاٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلیم الزماں نے لیکویفائڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کو ناقابل قبول قرار دیدیا، انہوں نے کہا کہ صنعتیں ایل پی جی کی قیمت میں آئے روز اضافہ کی متحمل نہیں ہو سکتیں، مزید اضافہ سے پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔ صدر کاٹی نے کہا کہ حکومت صنعتی یونٹس کیلئے قیمتوں میں روز بروز اضافہ کر رہی ہے، جس سے خدشہ ہے کہ ادویات کی قیمتوں اور برآمدی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوگا، ایسی صورت میں مشکلات سے دوچار عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا اور پیداواری لاگت بڑھنے سے برآمدی آرڈر مکمل کرنا دشوار ہو جائے گا۔ سلیم الزماں کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی قدرتی گیس ناپید ہوتی جارہی ہے، حکومت کے اصرار پر صنعتکار مہنگے متبادل ذرائع جن میں ایل پی جی اور آر ایل این جی شامل ہیں پر منتقل ہوئے لیکن حکومت ان کی قیمتیں متوازن رکھنے میں ناکام ہوگئی۔ صنعتوں کو گیس کی بلا تعطل اور کم قیمت پر فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جو صنعتکاروں کا قانونی اور آئینی حق بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انڈاٹریلائیزیشن کے فروغ کیلئے قیمتوں کا تعین ایک بار کیا جائے تاکہ صنعتوں کو یکسال قیمت پر ایل پی جی کی فراہمی ممکن بنائی جائے، اس طرح آئے روز قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی پہیہ رک جائے گا۔ صدر کاٹی نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر پیٹرولیم و توانائی حماد اظہر سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ اس معاملہ کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری نوٹس لیں۔ سلیم الزماں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، چند روز پہلے ہی حکومت نے پیٹرول اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا جس سے انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور پھر اچانک مزید اضافہ سے دشواری میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت ایل پی جی کے مسئلہ کا مستقل بنیادوں پر حل تلاش کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے