تازہ ترین
Home / Home / نواز لیگ کے قائدین قومی سیاست میں سرگرم اور ناقابل شکست ہیں

نواز لیگ کے قائدین قومی سیاست میں سرگرم اور ناقابل شکست ہیں

عوام سیاست کے نام پر ریاست کو بلیک میل کر نیوالے کو مسترد کر دینگے

پاکستان کو نواز لیگ کی قیادت ہی ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کریگی: سردار امجد گجر، حافظ تنویر گجر

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) رہنما مسلم لیگ ن کمالیہ سردار امجد گجر اور حافظ تنویر گجر نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق میں متحدہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی عمران خان کی عدم برداشت سے ریاست، سیاست اور جمہوریت کو شدید خطرہ ہے۔ عمران خان کو لگا ان کے پارلیمنٹ میں نہ آنے سے ریاستی نظام جام ہو جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ لہٰذا اب وہ منتخب ایوان میں واپسی کا عندیہ ظاہر کر رہے ہیں مگر آنے یا نہ آنے سے اتحادی حکومت کی آئینی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پنجاب کی بیساکھیاں چھن جانے کے بعد عمران خان کے خواب و خیال کا محل زمین بوس ہونا طے تھا، نواز لیگ کے قائدین قومی سیاست میں سرگرم اور نا قابل شکست ہیں۔ عوام سیاست کے نام پر ریاست کو بلیک میل کرنیوالے کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے۔ معاشی محاذ پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی فتوحات نے ہماری ریاست کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچالیا پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی سازشیں کرنے والے آئندہ بھی منہّ کی کھائیں گے۔ اِن شاء اللہ پاکستان کو نواز لیگ کی قیادت ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلامآباد، (نوپ نیوز) پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں گیا، ڈیزل کی فی لیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے