تازہ ترین
Home / Home / وقت قریب ہے ۔۔۔ تحریر : مہوش نعمت ارگن بنگلہ (گوجرانوالہ)

وقت قریب ہے ۔۔۔ تحریر : مہوش نعمت ارگن بنگلہ (گوجرانوالہ)

ہر گزرتا لمحہ یہ پیغام دیتا ہے کہ لوٹنے کا وقت قریب ہے۔مہلت ختم ہونے والی ہے۔ اعمال کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔ اور تم دارالعمل سے دارالجزاء میں لوٹ جاؤ گے وہاں تم ہو گے، تمہارے اعمال ہوں گے اور رب کائنات کی ترازو ہوگی۔ ایسی ترازو جس کے تول میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔ کوئی کمی بیشی نہیں کی جائے گی۔ کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ جو کمایا ہو گا جو اعمال کیے ہوں گے کھل کر سامنے آجائیں گے ۔ تجھے اس دن احساس ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کے سارے پیغمبر اور اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے نیک بندے یونہی نہیں ڈراتے ہوئے چلے گئے۔ اس دن کو تو عام سمجھ رکھا تھااللہ  کی رحمت کی آس میں گناہوں کے ڈھیر لگا لیے۔ نیکی کی دفعہ اللہ کی صفت رحمت یاد آجاتی تھی آج پتا چلا کہ وہ تو عدل کی صفت سے بھی متصف ہے۔ ایسا عدل جس میں کوئی اونچ نیچ نہیں۔ اور جب اس نے عدل کیا تو ہاتھ خالی رہ گئے خسارے کے سوا کچھ نہ ملا۔ اب تو شعلے مارتی جہنم اوراللہ کے غضب اور ناراضگی تمہارے ہی اعمالوں کا صلہ ہے۔
نہ ہی پھر تم دنیا میں جاسکو گے۔ توبہ کا دروازہ بند ہو چکا ہوگا۔ یاد رکھیں ساری مہلتیں صرف زندگی تک ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

The Ethiopia-Eritrea Conflict and Its Ramifications for Horn of Africa Security

Muhammad Waqas Student of Political Science UMT- University of Management & Technology ————————————————— The Ethiopia-Eritrea …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے