تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی کینٹ کاؤنٹی کے سی ای او سائمن اسٹوری سے ملاقات، زلمی فینز کو سرپرائز دیں گے۔ جاوید آفریدی

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی کینٹ کاؤنٹی کے سی ای او سائمن اسٹوری سے ملاقات، زلمی فینز کو سرپرائز دیں گے۔ جاوید آفریدی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے لندن میں کینٹ کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سائمن اسٹوری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانوی رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی بھی موجود تھے، جاوید آفریدی نے کہا ملاقات میں کرکٹ اور خصوصا پشاور زلمی اور کینٹ کاؤنٹی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ زلمی فینز کو سرپرائز دیں گے۔

مزید پڑھیں: نیشنل انٹرٹینمنٹ ایوارڈز کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے ایم او یو کے بعد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جشن کا سماں
https://www.nopnewstv.com/national-entertainment-awards-mou

کینٹ کاؤنٹی کے سی ای او سائمن اسٹوری نے کہا کہ جاوید آفریدی اور رحمان چشتی سے ملاقات مفید رہی، کرکٹ کا کھیل اقوام کو قریب لاتا ہے، اس حوالے سے ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے کہا کہ جاوید آفریدی اور سائمن اسٹوری سے ملاقات کی خوشی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے کرکٹ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے