تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے تاجروں نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا، سندھ حکومت کو الٹی میٹم

کراچی کے تاجروں نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا، سندھ حکومت کو الٹی میٹم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تاجر رہنماؤں نے سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے آئندہ ہفتے سے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر ایک بار پھر تاجر رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنماء مجاہد الدین کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نام پر کراچی کے تاجروں کا پچاس ہزار روپے کا چالان کیا جا رہا ہے، کیا نواب شاہ، سکھر میں کسی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا؟۔ اُن کا کہنا تھا کہ کورونا کی چار فیصد شرح پر کراچی میں ہمارے کاروبار تو بند کردیے گئے مگر حکومت نے ٹیکسز میں کوئی ریلیف نہیں دیا۔ مجاہد الدین نے سندھ حکومت سے کراچی کے تاجروں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تاجروں اور شہریوں کو ریلیف ملنا چاہیے، سندھ حکومت شہر قائد سے تعلق رکھنے والوں کو کم از کم سوتیلا بھائی ہی سمجھ لے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اٹھارویں ترمیم کا غلط استعمال کررہی ہے، آج کراچی کے شہری کرب ناک صورت حال سے دوچار ہیں، شہر کا سفید پوش طبقہ بھوکا ہے مگر وہ کسی سے بھیک نہیں مانگ رہا۔ انجمن کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین اور تاجر رہنما عتیق میر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بے حس ہو چکی ہے. ہم نے کس کس سے مدد نہیں مانگی، ہم (تاجر) دکانیں کھولنے اور بند کرنے کے گناہ گار ہیں. شدید گرمی کی وجہ سے شام 6 بجے تک خریداری مکمل نہیں ہوتی، دکاندار اس لیے 6 بجے تک موجود ہوتے ہیں کہ ٹریفک کم ہو تو گھر جائیں مگر اس وجہ سے بھی اُن پر جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اب صورتحال ایسی ہے کہ کراچی میں یومیہ کمانے والوں کی تعداد 40 لاکھ ہے، اللہ سے مدد مانگنے یا احتجاج کرنے کے علاوہ ہمارے پاس راستہ نہیں، میں تمام تاجر برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمارا ساتھ دیں، اگلے ہفتے ہم سڑکوں پر نکل کر فیصلہ کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے