تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قوت سماعت و گویائی سے محروم میرپورخاص کے بین اقوامی اسپیشل کھلاڑی کا روزگار پولیس نے بند کروادیا کھلاڑی کی ارباب اختیار و اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل

قوت سماعت و گویائی سے محروم میرپورخاص کے بین اقوامی اسپیشل کھلاڑی کا روزگار پولیس نے بند کروادیا کھلاڑی کی ارباب اختیار و اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے رہائشی پاکستان کے اسپیشل کھلاڑی (قوت سماعت و گویائی سے محروم) ثمر خان جنہوں نے بھارت کی سرزمین موہالی پر تائیک کوانڈو میں 2012 میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پہلی پوزیشن دلائی، اور پھر ایشیا کپ کے میچ میں تھائی لینڈ میں 2019 میں بیڈمینٹن میں پاکستان کو دوسری پوزیشن دلائی اور قومی سطح پر تمام ایونٹس میں پہلی پوزیشن لیتا رہا ہے، آج اس قومی ہیرو کو اپنے گھر میں بچوں کو اسنوکر سکھانے اور حلال اور با عزت روزگار چلانے پر مقامی پولیس کی جانب سے بغیر وجوہات کے بند کرا دیا ہے جس پر یہ قومی ہیرو شدید مالی مشکلات اور ذہنی اذیت و دباؤ سے دوچار ہوکر میڈیا کے سامنے دہائی دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف فراہم کیا جاۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے