تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب کے ممبران کا صحافی کالونی ایم ڈی اے اسکیم ون ملیر کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

کراچی پریس کلب کے ممبران کا صحافی کالونی ایم ڈی اے اسکیم ون ملیر کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے ممبران نے صحافی کالونی ایم ڈی اے اسکیم ون ملیر کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ایم ڈے اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران نے ممبران کو پلاٹس کے حوالے سے بریفنگ دی اور ان کے سوالات کے جواب دیئے۔ ایم ڈی اے حکام نے بتایا کہ مستقبل قریب میں کراچی کی زیادہ تر آبادی نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر منتقل ہوجائے گی اس لیے اس جگہ کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی کیونکہ اسکے ساتھ موجود لنک روڈ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے کو ملاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی اے میں مختلف یوٹیلیٹی اداروں کے ساتھ سروسز کی فراہمی کے لیے بات چیت جاری ہے جبکہ سیوریج اور برساتی پانی کی نکاسی کا سسٹم موجود ہے اور پانی کی لائن بھی ڈالی جا رہی ہے جبکہ پانی کے ریزر وائر بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر صحافیوں کی طرف سے تجویز پیش کی گئی کہ جہاں صحافیوں کے پلاٹس موجود ہیں وہاں جرنلسٹ کالونی کا سائن بورڈ آویزاں کیا جائے جس سے ایم ڈی اے حکام نے اتفاق کیا۔ آخر میں ایم ڈے اے حکام کی جانب سے پلاٹ ہولڈرز کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے