Home/اہم خبریں/گورنمنٹ نیو علی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈو آدم میں شہید بے نظیر آباد ریجن کے تحت ڈسٹرکٹ سانگھڑ انٹر کالیجیٹ اسپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ افتتاحی تقریب
گورنمنٹ نیو علی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈو آدم میں شہید بے نظیر آباد ریجن کے تحت ڈسٹرکٹ سانگھڑ انٹر کالیجیٹ اسپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ افتتاحی تقریب
ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) گورنمنٹ نیو علی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈو آدم میں شہید بے نظیر آباد ریجن کے تحت ڈسٹرکٹ سانگھڑ انٹر کالیجیٹ اسپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ افتتاحی تقریب گورنمنٹ نیو علی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈو آدم کے فٹبال گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔ اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے جن میں (فٹبال، کرکٹ، رسہ کشی، لانگ جمپ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، 100 میٹر 200 میٹر، 400 میٹر، 800میٹر، 4*100 میٹر ریلے ریس، شاٹ پٹ، جیویلین تھرو، ڈسکس تھرو) شامل ہیں۔ اسپورٹس فیسٹیول پرنسپل گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری کالج ٹنڈو آدم کے زیرِ سرپرستی منعقد کیا جارہا ہے جبکہ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد ادیب عالم کی قیادت میں تمام مقابلے منعقد کیے جائیں گے آج کے ایونٹ کے مہمان پروفیسر نظام الدین سومرو اور پروفیسر محمد یونس جٹ تھے۔ پروگرام میں کمپیرنگ کے فرائض پروفیسر احمد بلال غوری اور پروفیسر افضل قریشی نے انجام دیے۔ تقریب کے لیے گراؤنڈ کو خوبصورت جھنڈوں، پینا فلیکس، چونے اور قومی پرچم سے مزین کیا گیا تھا، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی گئی بعد ازاں سینکڑوں طلباء و اساتذہ نے یک زبان ہو کر باآواز بلند قومی ترانہ پڑھا۔ اس کے بعد طلباء سے حلف لیا گیا اور کھیلوں کا باقاعدہ آغاز رسہ کشی کے ایونٹ سے کیا گیا جس میں انٹر پری انجینئرنگ نے بھرپور مقابلے کے بعد فرسٹ ایئر پری انجینئرنگ کو شکست دی۔ اس کے بعد ہارڈ بال کرکٹ کے دو میچز کرائے گئے۔ آج اسپورٹس فیسٹیول کے دوسرے روز فٹبال، کرکٹ اور والی بال کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔