کراچی (رپورٹ: محمد احمد) چھٹی کے روز بھی کراچی کے شہریوں کا گرمی سے برا حال مگر کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی جاری، مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے شدید گرمی میں شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔ کراچی میں گرمی کی شدید لہر نے شہریوں کو نڈھال کر رکھا ہے، پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا مگر چھٹی کے باوجود کے الیکٹرک حکام کو صارفین پررحم نہ آیا۔ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی معمولات زندگی متاثر کر رکھی ہے۔ نہ دن میں چین نہ رات میں آرام طویل لوڈ شیڈنگ سے مکینوں کا جینا محال ہوچکا ہے۔ میٹرک کے امتحان دینے والے بچوں کا مستقبل بھی اب کے الیکٹرک والوں کے ہاتھ میں ہے۔ طلبہ نے لوڈشیڈنگ کو تعلیم میں رکاوٹ قرار دے دیا۔ شہر کے مضافاتی علاقے سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ سے سب سے متاثر ہیں جہاں نہ بجلی آنے کا پتا ہے نہ اس کے جانے کا مگر کوئی پرسان حال نہیں- امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کا شدید گرمی نے برا حال کردیا ہے مگر کے الیکٹرک کو نہ طلباء پر نہ مریضوں پر نہ معصوم بچوں رحم نہیں آتا ہے اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، شیر شاہ، بلدیہ ٹاؤن، کھارادر، میٹھا در، لیاری لانڈھی اور کورنگی میں غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ جاری ہے-