ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم کے مدرسہ عزیز العلوم میں ختم بخاری شریف کی تقریب منعقد کی گٸی جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد سومرو نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم بیرانی روڈ پر واقع مدرسہ عزیز العلوم میں ختم بخاری شریف کی تقریب منعقد کی گئی جے یو آئی سندھ کے جنرل سکیٹری علامہ راشد سومرو نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے قریب آتے ہی سندھ میں لسانیت جھگڑے کو پھیلایا جارہا ہے پی پی اور ایم کیو ایم اپنی سیاست کو چمکانے کے لیے مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور سندھ بھر میں کسانوں کے لیے یوریا کھاد کی قلت کی جاتی ہے مہنگائی عروج پر ہے پی پی حکومت بجائے پالیسی بنانے کے یہ بھی ٹریکٹر مارچ کرتے دکھائی دیتی ہے۔
انشاءاللہ وفاقی حکومت بھی چند ہفتوں کی مہمان ہے جو جلد ختم ہونے والی ہے ملک کی اہم شخصیات ہماری جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کرنے والی ہے ہم خیال پارٹی سے بھی اتحاد کرسکتے ہے اور سندھ میں جے یو آئی متبادل پارٹی طور پر سامنے آئے گی دوسری جانب تعلقہ جام نواز علی میں بھی علامہ راشد محمود سومرو، مولانا محمد ھاشم، عبدالغفور مینگل اور دیگر علماۓ کرام نے بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راشد سومرو نے کہا کہ اپنے پلیٹ فارم سے اپنے سندھ کے علاقوں میں مظلوم عوام کی مساٸل کو حل کروانے میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا اور جلد ہی جے یو آئی کا جلسہ جام نواز علی میں بھی رکھا جاۓ گا اس موقع پر جام نواز علی کے سیاسی سماجی شخصیت غلام محمد مری نے اپنی برادری کے سینکڑوں افراد کے ساتھ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔