تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کی سماعت یکم فروری کو ہوگی

ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کی سماعت یکم فروری کو ہوگی

کراچی (نوپ نیوز) کووڈ-19 کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اموات اور عالمی لاک ڈاﺅن اور امریکی جیلوں میں مقید قیدیوں کی اموات کی اطلاعات کے بعد ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی اور خیر وعافیت معلوم کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر آئینی پٹیشن نمبر ڈی-2144/ 2020 کی آج سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل سید عبدالوحید ایڈوکیٹ کا روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال ہونے کے باعث ایڈوکیٹ خرم لاکھانی نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں جے یو آئی متبادل پارٹی طور پر سامنے آئے گی۔ جنرل سیکریٹری جے یو آئی سندھ علامہ راشد سومرو
https://www.nopnewstv.com/jui-will-emerge-as-an ‎

یہ آئینی پٹیشن چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس یوسف علی سعید کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس پٹیشن کی آخری سماعت جون 2021 میں ہوئی تھی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی وکیل مروہ البیالی کا وہ ایمیل عدالت میں جمع کراد یا تھا جس میں ڈاکٹر عافیہ کا اپنی والدہ کے نام لکھے گئے خط کا بھی ذکر ہے اور جسے وزارت خارجہ کو عدالت میں پیش کرنا تھا۔ آئندہ سماعت اگلے ہفتے یکم فروری بروز منگل کو ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے