Home / اہم خبریں / حسنین شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ورنہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس

حسنین شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ورنہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لاہور میں گذشتہ روز قتل ہونے والے سینئر صحافی حسنین شاہ کے قتل کے خلاف پی ایف یو جے کی اپیل پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینر اٹھا کر حسنین شاہ کے قتل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی نے کہا کہ ہم پنجاب اور وفاقی حکومت کو مہلت دیتے ہیں کہ حسنین شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ورنہ ہم پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے کیونکہ اب ملک بھر میں صحافی محفوظ نہیں رہا۔ آج صرف مظاہرے کر رہے ہیں اس کے بعد دھرنے دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: العثمان کلب لاہور نے آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ وزیر کھیل سندھ ارباب لطف اللہ نے انعامات تقسیم کئے
https://www.nopnewstv.com/all-pakistan-shooting-ball ‎

مظاہرے سے کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، سابق صدر حسن عباس، پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اکرم بلوچ، پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے صدر جمیل احمد، اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اصغر عظیم، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مہناز رحمان اور دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ حسنین شاہ کے قاتلوں کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے