تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جمعیت علماء اسلام سندھ نے صوبائی حکومت کے 8 اگست تک لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کردیا

جمعیت علماء اسلام سندھ نے صوبائی حکومت کے 8 اگست تک لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علمائے اسلام نے سندھ حکومت کی جانب سے یکم تا 8 اگست لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ لاک ڈاؤن سے شہر میں بے روزگاری کا نیا طوفان آئے گا۔ دیہاڑی دار اور یومیہ اجرت والے مزدوروں کیلئے خودکشی کا پیغام ہے۔ سندھ حکومت لاٹھی گولی کی سرکار بننا چاہ رہی ہے۔ ایس او پیز کے تحت کاروبار کھلا رکھا جائے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر زیادہ سے زیادہ عمل کرکے ہی وبا سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں، حکومت اپنی کرپشن روک کر ویکسینیشن پر توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالکریم عابد، محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث، سمیع سواتی نے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا اعلان عوام کا معاشی قتل عام ہے جس سے شہر میں بے روزگاری کا نیا طوفان آئے گا۔ حکومتی اقدام سے دیہاڑی دار اور یومیہ اجرت والے مزدوروں کیلئے خودکشی کا پیغام ہے۔ لاک ڈاؤن سے شہریوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ جائے گی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت لاٹھی گولی کی سرکار بننا چاہ رہی ہے۔ ظلم و جبر پر مبنی فیصلے کاروباری حلقے اور عوام قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ آبادی والے شہر میں ویکسین لگانے پر حکومت توجہ کیوں نہیں دے رہی، ایکسپو سینٹر سمیت تمام ویکسینیشن سینٹرز میں ہزاروں عوام لائن میں لگ کر حکومتی انتظامات کا منہ چڑا رہے ہیں۔ سندھ حکومت کو کورونا پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئے تھے اس لیے حکومت کو ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد فی الفور بڑھائی جائے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ مہنگائی کی ماری عوام کی کمر لاک ڈاؤن سے مزید ٹوٹ جائے گی۔ لاک ڈاؤن کا فیصلہ عوامی مفاد میں نہیں فی الفور واپس لیا جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں، کورونا وبا روکنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر میں ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے