تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے علاقے میں مختلف مقامات پر منجمد جھیلیں ٹوٹنے کے خدشے سے خبردار کر دیا

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے علاقے میں مختلف مقامات پر منجمد جھیلیں ٹوٹنے کے خدشے سے خبردار کر دیا

گلگت بلتستان (بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اگلے 2 ہفتے احتیاطی تدابیر پر سخت عمل کرنے کی ضرورت ہے لہٰذا عوام خصوصاً سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر نہ کریں جب کہ ٹورازم ڈپارٹمنٹ موزوں مقامات پر سیاحوں کے لیے احتیاطی تدابیر کی معلومات آویزاں کرے۔ محکمہ داخلہ نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹیز اپنے اضلاع میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کریں، تمام محکمے کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں، ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، معلومات کی بروقت فراہمی کے لیے پولیس کنٹرول رومز بھی ہائی الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ قدرتی آفت کی اطلاع جی بی ڈی ایم اے کے ٹیلی فون نمبر 05811920874 پر دی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے