Home / اہم خبریں / جمعیت علماء اسلام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا

جمعیت علماء اسلام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا، ترجمان جمعیت علماء اسلام اسلم غوری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی جانب سے عوام کو عید کا تحفہ مہنگے پٹرول کی صورت میں دے دیا گیا۔ لگتا ہے حکومت کا پوری قوم کو احساس پروگرام میں بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کا پروگرام ہے۔ وہ ارسطو اب قوم کے وزیر ہیں جو 65 روپے پٹرول پر سابقہ حکومتوں پر تنقید کیا کرتے تھے۔ نااہل حکمرانوں نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ وزیر اعظم کے بال بچے باہر پل رہے ہیں ایسے میں ان کو اپنا گذارہ لاکھوں میں نہیں ہوتا تو بال بچے دار مزدور اور ملازم کا گذارہ اتنی مہنگائی میں کیسے ہوگا؟ پٹرول اور دیگر اشیائے خورد و نوش میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے