تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گذشتہ بارشوں کے دوران زمینوں سے بارش کا پانی ایمرجنسی میں نکالنے کیلئے بنائے گئے نالوں کی صفائی کرائی جائے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص اعجاز علی شاہ

گذشتہ بارشوں کے دوران زمینوں سے بارش کا پانی ایمرجنسی میں نکالنے کیلئے بنائے گئے نالوں کی صفائی کرائی جائے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص اعجاز علی شاہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کہ سیم نالوں اور گذشتہ بارشوں کے دوران زمینوں سے بارش کا پانی ایمرجنسی میں نکالنے کیلئے بنائے گئے نالوں کی صفائی کرائی جائے یہ ہدایت انہوں نے بچا بند عمرکوٹ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ڈائریکٹر نارا کینال غلام مجتبیٰ ڈھامرہ، ایکسین مٹھڑاؤ فیروز الدین ڈومکی، ایکسین تھر شاہنواز بھٹو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے بچا بند سے شادی پلی بودرفارم ڈھوروکا دورہ کیا اس موقع پر کمشنر نے ہدایت کی کہ گذشتہ بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری مکمل کی جائیں ایمرجنسی کے دوران مشنری تیار حالت میں رکھی جائے شہروں دیہاتوں اور زمینوں میں پانی کھڑا ہونے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اس موقع پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مشنری تیار حالت میں رکھی جائے گی مطلوبہ مقامات پر زمینوں سے پانی کی نکاسی کیلئے نالے بنائے گئے ہیں جس کا پانی سیم نالوں میں آئے گا اس کے علاوہ پرائیویٹ زمین میں موریاں بنائی گئی ہیں جس سے بارشوں کی صورت میں پانی کی نکاسی کی جائیگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

icc women’s championship: indies women beat pakistan women by 113 runs in first odi۔

Karachi, by (Zeeshan Hussain) A career-best 140 not out by Hayley Matthews gave the West …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے