Home/اہم خبریں/جمعیت علماء اسلام مظلوم الاٹیز سے سائباں چھیننے کی مخالفت کرتی ہے۔ نسلہ ٹاور متاثرین کیساتھ کھڑے ہیں، آپ کا مقدمہ ہم لڑیں گے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری
جمعیت علماء اسلام مظلوم الاٹیز سے سائباں چھیننے کی مخالفت کرتی ہے۔ نسلہ ٹاور متاثرین کیساتھ کھڑے ہیں، آپ کا مقدمہ ہم لڑیں گے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے وفد کی نسلہ ٹاور کراچی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے کیمپ آمد، وفد کی قیادت مرکزی ترجمان اسلم غوری اور صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد نے کی، نسلہ ٹاور کراچی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوۓ مرکزی ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور متاثرین کی فریاد عدالت کو سننی چاہئے۔ ہم عدلیہ کو باعزت اور باوقار ادارہ سمجھتے ہیں۔ ملک میں امیر اور غریب کی بنیاد پر دو قانون چل رہے ہیں۔ ریگولرائز کرنا ہو تو بنی گالہ اور بحریہ ٹاؤن راتوں رات کر دیا جاتا ہے۔ شہر قائد محنت کشوں اور مزدوروں کا شہر ہے۔ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے پیٹ کاٹ کر بچوں کیلئے گھر خریدے۔ جمعیت علماء اسلام مظلوم الاٹیز سے سائباں چھیننے کی مخالفت کرتی ہے۔ نسلہ ٹاور کے پلاٹ پر تعمیرات کی اجازت دینے والے اداروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ اگر نسلہ ٹاور کی تعمیر غلط ہے تو اس وقت کے اداروں نے انہیں این او سی کیوں دیا۔ نسلہ ٹاور کو کے ڈی اے نے منظوری دی، پانی بجلی اور گیس کے کنکشن دیتے وقت ادارے کہاں تھے۔ ہم عدالت سے التجا کرتے ہیں غریبوں سے ان کی چھت نہ چھینی جائے۔ نسلہ ٹاور گرانا مکینوں کو پھانسی اور قتل عام کے مترادف ہوگا۔ نسلہ ٹاور متاثرین کیساتھ کھڑے ہیں، آپ کا مقدمہ ہم لڑیں گے۔ اعلی عدلیہ کو منصف سمجھتے ہیں متاثرین کو انصاف دینا ہوگا۔ نسلہ ٹاور متاثرین کو جب ضرورت پڑی ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ جے یوآئی کے وفد میں مولانا غیاث، امین اللہ، بابر قمر عالم، فاروق سید و دیگر بھی شامل تھے۔