تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر اعلی سندھ نے کہا 15 دن میں ایک لاکھ لوگوں کو راشن دیا ہے دو راتوں میں اڈائی لاکھ لوگوں میں راشن تقسیم ہوگیا۔ حلیم عادل شیخ

وزیر اعلی سندھ نے کہا 15 دن میں ایک لاکھ لوگوں کو راشن دیا ہے دو راتوں میں اڈائی لاکھ لوگوں میں راشن تقسیم ہوگیا۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ اہم ویڈیو بیان کے ذریعے کہا کہ شکریہ کپتان شکریہ عمران خان آپ نے جو غریبوں کے لئے کہا کر دکھایا۔ غریب عوام کا احساس ہی سب کچھ کرواتا ہے جن کو احساس نہیں ہوتا وہ کرپشن کرکے عوام کا مال کھا جاتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں گزشتہ پانچ دنوں 28 لاکھ لوگوں میں 23 ارب سے زائد رقم تقسیم کر دی ہے۔ تمام رقم بغیر کسی سیاسی سفارش کے غریب نادار لوگوں میں تقسیم کی گئی ہے سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعلی ٰسندھ نے کہا 15 دن میں ہم نے سندھ میں ایک لاکھ لوگوں کو راشن دے دیا ہے جبکہ دو راتوں بعد دوبارہ بیاں دیا کہ آڑاھی لاکھ لوگوں میں راشن تقسیم ہوگیا۔ وزیر اعلی کے پاس ناجانے کونسا آلہ دین کا چراغ ہے جس کو رگڑ کر تیزی سے کام کرتے ہیں۔ 18 ویں ترمیم آپ کے پاس ہے سارا نظام وزیر اعلیٰ آپ کے پاس ہے۔ محکمہ صحت بھی آپکے پاس ہے جس کا 140 ارب کا بجٹ دس سال سے آپ کے پاس ہے۔ سندھ کے شہروں میں کسی بھی ہسپتال میں وینٹیلیٹر کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ کورونا کی تشخیص کی کٹس بھی وفاق دے رہا ہے، عوام کو امداد بھی وفاق دے رہا اور چیئمپیئن آپ بن کر عوام کے سامنے آنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ سندھ حکومت سے پوچھا جاتا ہے کہ راشن کس کس کو دیا یہ لوگ زکات مستحقین کی لسٹیں دکھاتے ہو۔ زکات متاثرین تو پہلے ہی سندھ کے بجیٹ سے رقم اٹھا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بارہ بارہ ہزار دیکر کورونا پھیلایا جارہا ہے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے یہ اربوں روپے بھی ان کو دیے جاتے تاکہ راتوں رات راشن کی طرح تقسیم ہوجاتے۔ سندھ کی عوام بتائے کیا یہ پیسے سندھ حکومت کو دیئے جائیں۔؟ کیا سندھ کی عوام سندھ حکومت کے ہاتھوں پیسے لینا چاہتی ہے؟ اگر ایسا ہوتا تو کسی کو بھی پیسے نہیں ملتے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: لواری ٹنل سے چترال کے مختلف عوامی مقامات میں جراثیم کش سپرے، دستانے، ماسک و سینٹائزر کی مفت تقسیم جاری
https://www.nopnewstv.com/municipal-officer-of-chitral/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے