تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل پروازوں کی آمد کا آغاز ہوگیا پی آئی اے کی پرواز 135مسافروں کو لے کر دمام سے سیالکوٹ پہنچی

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل پروازوں کی آمد کا آغاز ہوگیا پی آئی اے کی پرواز 135مسافروں کو لے کر دمام سے سیالکوٹ پہنچی

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل پروازوں کی آمد کا آغاز ہو گیا پی آئی اے کی پرواز 135مسافروں کو لے کر دمام سے سیالکوٹ پہنچی ائرپورٹ کو کورونا وائرس کے باعث 15 مارچ کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں اترنا شروع ہو گئیں قومی ائرلائنز پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے- 9206 تین بچوں سمیت 135 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو خوش آمدید کہا ایئرپورٹ پر آنے والے تمام مسافروں کے لیے حکومت پاکستان کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے طے کئے جانے والے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا گیا، ایئرپورٹ پر کورونا ے مشتبہ مریضوں کا درجہ حرارت ناپنے کے لیے جدید ترین تھرمو سکینر نصب کیا گیا ہے۔ جس سے ہر مسافر کا درجہ حرارت چیک کیا گیا سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو کورونا وائرس کی وجہ سے 15 مارچ کو فلائٹ آپریشن بند کیا گیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پریس کلب کے صحافیوں کے لیے سندھ حکومت نے بجٹ میں کوئی رقم نہیں رکھی۔ ترجمان تحریک انصاف کراچی جمال صدیقی
https://www.nopnewstv.com/the-sindh-government-did-not-put/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے چار ٹیموں کا اعلان کر دیا ایونٹ 11 اگست سے ملتان میں شروع ہوگا

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 ڈومیسٹک سیزن کے آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے