تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلعی انتظامیہ ٹائیگر فورس کی خدمات سے جہاں ضروری ہوگا استفادہ حاصل کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی

ضلعی انتظامیہ ٹائیگر فورس کی خدمات سے جہاں ضروری ہوگا استفادہ حاصل کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کویڈ 19 کے انسداد کے حوالے سے جاری کر دہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر اور آگاہی فراہم کر کے اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ٹائیگر فورس کی خدمات سے جہاں ضروری ہوگا استفادہ حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائیگر فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آپ کے ذریعے کورونا بحران کی وجہ سے علاقہ میں مستحقین میں راشن کی تقسیم، احساس کفالت سنٹرز پر سہو لیات کی فراہمی، گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی پرائس کنٹرول، ریٹ لسٹیں، یوٹیلٹی سٹورز اور ٹڈی دل کی معلومات کی فراہمی کے حوالہ سے خدمات لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو چاہئے کہ وہ خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر سماجی کارکن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کا کوئی رضا کار انتظامیہ کے حکم کے بغیر اپنی مرضی سے کوئی ڈیوٹی نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنی جگہ پر دوسرے فرد کو ذمہ داری سونپ سکتا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ، ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی کے علاوہ ٹائیگر فورس کے جوان شریک تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پریس کلب کے صحافیوں کے لیے سندھ حکومت نے بجٹ میں کوئی رقم نہیں رکھی۔ ترجمان تحریک انصاف کراچی جمال صدیقی
https://www.nopnewstv.com/the-sindh-government-did-not-put/ ‎

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے