تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایچ ای سی انٹروارسٹی زون (جی) بیڈمنٹن بوائز چیمپئن شپ میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ نے فائنل جیت کر اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا

ایچ ای سی انٹروارسٹی زون (جی) بیڈمنٹن بوائز چیمپئن شپ میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ نے فائنل جیت کر اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایچ ای سی انٹروارسٹی زون (جی) بیڈمنٹن بوائز چیمپئن شپ 2021 کو منعقد ہوئی۔ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کو 3-0 گیمز سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں پراسیکیوشن سسٹم جرائم پیشہ افراد کو سپورٹ کررہا ہے پیسے لیکر پراسیکیوشن میں جرائم پیشہ افراد کو رعایت دی جاتی ہے۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ
https://www.nopnewstv.com/prosecution-system-in-sindh

تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل آئی او بی ایم بمقابلہ ہمدرد یونیورسٹی اور آئی بی اے بمقابلہ سلیم حبیب یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا۔ آئی او بی ایم نے ہمدرد یونیورسٹی کو اور آئی بی اے نے سلیم حبیب یونیورسٹی کو 3-0 گیمز سے شکست دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ایچ ای سی انٹروارسٹی زون (جی) بیڈمنٹن بوائز چیمپئن شپ 2021، کو انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کو 3-0 گیمز سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا اور آئی او بی ایم نے ونر ٹرافی حاصل کی۔ رنرز اپ ٹرافی آئی بی اے نے حاصل کی جبکہ ہمدرد یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن کی ٹرافی جیت لی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اوور 60 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کینیڈا روانہ، میری نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔ سعید غنی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کی اوور 60 کرکٹ ٹیم اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے