چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی)عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال حفیظ اللہ نے سنگور لنک روڈ کی امپرومنٹ/ بلیک ٹاپنگ کے کام کا مقدار اور معیار کے انسپکشن کے لئے ڈی سی آفس سے سی ڈی ایل ڈی کی تکنیکی ماہرین/ انجنئیرز کی ٹیم بھیج دی۔ ٹیم نے درجہ ذیل نقائص کی نشاندہی کی: 1۔ کارپٹ لیئر جگہ جگہ تجاوزات یا غیریکساں روڈ چوڑائی کی وجہ سے مطلوبہ 18 فٹ سے کم ہے۔ 2۔ سب بیس، بیس اور وئیرنگ کورس یعنی روڑے اورکارپٹ تہہ کی مناسب کمپیکشن نہیں کی گئی ہے۔ 3۔ کارپٹ تہہ صرف 2 انچ ہے۔ 4۔ کارپٹنگ تہہ ہموار نہیں ہے۔ 5۔ نکاسی آب کی مناسب بندوبست نہیں ہے۔ متعلقہ ایجنسی پاک پی ڈبلیو پی کے چترال کے لئے ذمہ داران اسلام آباد میں ہیں جن کو ضروری بازپرس کے لئے فوراً بلایا گیا ہے۔ انسپکشن رپورٹ متعلقہ محکمہ/ ڈویژن اور مانیٹرنگ اداروں کے ذمہ داران سے شئیر کی جارہی ہے۔