تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ایچ ای سی (ذون جی) ہاکی چیمپئن شپ کا شاندار آغاز

سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ایچ ای سی (ذون جی) ہاکی چیمپئن شپ کا شاندار آغاز

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی (ذون جی) ہاکی چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ اقراء یونیورسٹی اور اور کراچی یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جس سے کراچی یونیورسٹی نے نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔ اقراء یونیورسٹی کی جانب سے علی اقبال اور عبدل فاضل نے ایک ایک گول کیا جبکہ فاتح ٹیم کراچی یونیورسٹی کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2، عدیل، منیر عباس اور خضر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی پلیر اور یوتھ اولمپک ٹیم کے کوچ محمد علی خان تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا، اس موقع پر رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سید سرفراز علی، چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حسن گل فراز احمد خان، کسٹم اسپورٹس کمپلیکس کے انچارج کامل حسن، صدر کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن محسن علی خان، سر سید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، مینجر اسپورٹس بحریہ یونیورسٹی عاشق حسین، اقرا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس شاہد فاخر، عدیل حسین، کنور آصف، خالد منیر، فرقان حسین، محمد علی جعفری، سید صغیر حسین اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کا اگلا میچ دیوان یونیورسٹی اور آی او بی ایم یونیورسٹی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے