تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کا گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کا دور، طلباء کو بائیولوجی مضمون پر لیکچر دیا

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کا گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کا دور، طلباء کو بائیولوجی مضمون پر لیکچر دیا

سانگھڑ (رضوان احمد) سانگھڑ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج میں آج بائیولوجی سبجیکٹ پر طلباء کو ایک لیکچر دیا اور انہیں مستقبل میں کامیاب زندگی کے لیے سخت محنت کرنے کی تلقین کی، اس موقع پر کالج کے پرنسپل نواز کنبہر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے اپنے لیکچر میں طلباء پر زور دیا کہ وہ اس مقابلے کے دور میں سخت محنت کریں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں تاکہ وہ کامیاب زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں اچھی تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور حکومت اس سلسلے میں سرکاری سکولوں اور کالجوں کو فروغ بھی دلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع کے مختلف علاقوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے تدریسی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہاں سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانگھڑ کالج میں زیر تعلیم بہت سے طلباء اس وقت اہم عہدوں پر فائز ہیں اور امید ہے کہ آپ تمام طلباء ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مستقبل میں ملک کی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے