تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص کے گاؤں دولت لغاری میں بااثر شخص نے عمر رسیدہ بزرگ سماعت سے محروم 80 سالہ بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

میرپورخاص کے گاؤں دولت لغاری میں بااثر شخص نے عمر رسیدہ بزرگ سماعت سے محروم 80 سالہ بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم) میرپورخاص کے گاؤں دولت لغاری میں بااثر شخص نے عمر رسیدہ بزرگ کانوں سے بحرے آنکھوں سے کمزور اسی سالہ سومار خاصخیلی کو تشدد کا نشانہ بنایا مار پیٹ کر زخمی کر دیا۔ اسپتال میں زیر علاج ہے، زخمی سومار خاصخیلی اور انکے بیٹوں نے سول اسپتال میں صحافیوں کو بتایا کہ تحصیل تھانہ کی حدود میں بااثر حیات لغاری نے اس بزرگ کو مار پیٹ کی جس پر ہم نے حد تھانہ پر رپورٹ کرنے بعد میڈیکل لیٹر لیکر اسے اسپتال داخل کرایا ہے اسپتال میں موجود زخمی کے دونوں بیٹوں لعل بخش اور شمشاد خصخیلی نے کہا کہ ہمارے والد پر تشدد کرنے والا گاؤں کا بااثر رٸیس ہے جس نے سہارا لی ہوٸی لاٹھی چھین کر تشدد کر کے زخمی کیا ہے، انہوں ڈی آٸی جی میرپورخاص رینج اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ بااثر ملزم کے خلاف فوری کارواٸی کرکے انصاف دلایا جاۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے