Home / اہم خبریں / راجن پور موضع ہیرو میں دریا سندھ بپھر گیا لاکھوں کی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ موضع ہیرو میں ناقص بند دریا برد ہونے لگی

راجن پور موضع ہیرو میں دریا سندھ بپھر گیا لاکھوں کی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ موضع ہیرو میں ناقص بند دریا برد ہونے لگی

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) موضع ہیرو میں دریا سندھ بپھر گیا لاکھوں کی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ موضع ہیرو میں ناقص بند دریا برد ہونے لگی اور یہاں دو عدد سٹڈ منظور ہوچکے ہیں اور ٹھیکہ بھی مکمل ہو چکا ہے چند مٹی کی ٹرالیاں ڈال کر ٹھیکدار غائب کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کا منصوبہ تیار موضع ہیرو میں حفاظتی بند جو کٹاو کے باعث چند فٹ کے فاصلے پر ہے اگر یہ بند ٹوٹ گیا تو درجنوں مواضعات اور لاکھوں لوگوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہے اور ٹھیکدار سے رابطہ کرنے پر اسکا کہنا تھا کہ مجھے فنڈ نہیں ملا اور میرا کیس عدالت چل رہا ہے میں کام شروع نہیں کرسکتا جبکہ مٹی کی چند ٹرالیاں ڈال کر کام شروع کر چکا تھا لیکن اچانک کام کی چھٹی کرادی گئی اور علاقہ مکین شدید و خوف میں مبتلا ہیں، سپریم کورٹ کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا گیا ہے گزشتہ سال چیف جسٹس آف پاکستان نے دریائی کٹاؤ کا نوٹس لیا تھا اور فی الفور سپر بند تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا تین عدد سٹڈ گزشتہ سال مکمل ہوۓ اور دو عدد سٹڈ اس سال مکمل ہونے تھے لیکن ٹھیکدار اور محکمہ کی ملی بھگت کی وجہ سے اب تک کام شروع نا ہوسکا جبکہ دو ماہ سے ٹھیکہ مکمل ہوچکا ہے اور اب پانی میں شدید اضافہ ہو چکا ہے اور مزید اضافے کا امکان ہے علاقہ مکینوں سردار عارف خان گوپانگ، فدا حسین گوپانگ، ریاض حسین حیدری و دیگر نے وزیر اعلی پنجاپ عثمان بزدار اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: مودی کے بزنس مین دوست امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کرکے بھارت فرار
https://www.nopnewstv.com/modis-business-friend-fled-to/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے