تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت نے نیوزی لینڈ ہوم سیریز کے لئے روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کردیا، ویرات کوہلی، محمد شامی، روینڈرا جڈیجا، جسپرت بمرا اور ہاردک پانڈیا ٹیم سے آؤٹ

بھارت نے نیوزی لینڈ ہوم سیریز کے لئے روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کردیا، ویرات کوہلی، محمد شامی، روینڈرا جڈیجا، جسپرت بمرا اور ہاردک پانڈیا ٹیم سے آؤٹ

نیو دہلی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) روہت شرما کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورہ بھارت کے لیے ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ویرات کوہلی کو اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا اور گزشتہ روز بطور کپتان اپنا آخری میچ کھیلنے والے ویرات کوہلی سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کیا گیا جن میں محمد شامی، روینڈرا جڈیجا، جسپرٹ بمرا اور ہارڈک پانڈیا شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تجربہ کار بلے باز روہت شرما کو ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے اور کے ایل راہول بطور نائب کپتان میدان میں اتریں گے جبکہ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے واضح رہے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ ٹی ٹوئںٹی سیریز کے میچ 17، 19 ور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے