تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا کیسز میں اضافے پر سندھ کی نجی اور سرکاری جامعات 31 جولائی تک بند کر دی گئیں

کورونا کیسز میں اضافے پر سندھ کی نجی اور سرکاری جامعات 31 جولائی تک بند کر دی گئیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورونا کیسز میں اضافے پر سندھ کی نجی اور سرکاری جامعات 31 جولائی تک بند کر دی گئیں۔ جامعات بند کرنے کا نوٹیفکیشن کورونا ٹاسک فورس کے فیصلےکے بعد جاری کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویزکی جانب سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق 31 جولائی تک سندھ کی تمام نجی و سرکاری جامعات بند رہیں گی۔ اس سے قبل گزشتہ روز سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے پر اسکول بھی بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ کاروباری سرگرمیوں کی بھی شام 6 بجے تک اجازت دی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سجاس کا بلوچستان اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے اظہارِ یکجہتی جھوٹے مقدمے کی مذمت

کراچی،(ذیشان حسین /اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے بلوچستان اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے