Home / اہم خبریں / نیا ناظم آباد فلڈ لائٹس فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنالی

نیا ناظم آباد فلڈ لائٹس فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنالی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیا ناظم آباد فلڈ لائٹس فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے غریب شاہ یونین کلب لیاری کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ۔نیا ناظم آباد کے سرسبز فٹبال گراؤنڈ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم شروع سے ہی کھیل پر چھائی رہی۔ 21 ویں منٹ میں نجیب نے گول کرکے اپنی ٹیم کا کھاتا کھولا۔ دو منٹ بعد ہی زوہیب نے اس برتری کو دگنا کردیا۔ 29 ویں اور 45 ویں منٹ میں نعیم احمد نے دو گول داغ کر اپنی ٹیم کی سبقت چار صفر کردی۔ چار گول کے خسارے کے غریب شاہ یونین نے دوسرا ہاف شروع کیا اور دو گول اسکور کرکے خسارے کو نصف کیا۔ لیکن ناکامی سے نہ بچ سکی۔ مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محمد علی خان نے سول ایوی اتھارٹی کے بلال علی کو ماشا یونائٹڈ مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محمد علی نے نیا ناظم آباد میں کھیلوں کے انفرا اسٹرکچر کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ یہاں نوجوانوں کو تربیت دیں تاکہ وہ بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل کے مطابق ایونٹ کا فائنل آج ہفتہ کی رات 9 کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے