نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمدعلی ملک) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ نے آج کورونا ویکسین لگوانے کے لئے ضلع کے علمائے کرام کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس سلسلے میں ضلع میں 13 کورونا ویکسی نیشن مراکز پہلے سےقائم ہیں جبکہ جلد مزید نئے مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے زیر اثر حلقوں میں ویکسین کی اہمیت اور افادیت کے متعلق آگاہی فراہم کریں اور زیادہ سے زیاد شہریوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ضلع کی 70 فیصد افراد کو ویکسین نہیں لگ جاتی تب تک ہم سب خطرے میں ہیں۔ جبکہ کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مستقبل قریب میں مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لئے میری آپ تمام افراد سے اپیل ہے کہ اپنے قریبی ساتھیوں کو کورونا سے بچاؤ کو ویکسین جلد سے جلد لگوائیں۔ اس موقع پر فقہ جعفریہ، جمیعت علمائے اسلام، پاکستان سنی تحریک اور دیگر مسالک کے علمائے کرام موجود تھے۔ اور انہوں نے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ ہم ویکسین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے۔