کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سینسی عبدالحمید کے مطابق آن لائن "سندھ انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے ای کاتا ٹورنامنٹ "2020” دوسرے مرحلے کے پہلے راؤنڈ میں حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ، سکھر، بینظیر آباد، سانگھڑ، کراچی جنوبی، کراچی غربی، کراچی وسطی، کراچی شرقی، کراچی ملیر اور کراچی کورنگی اضلاع کے میل و فیمیل کھلاڑیوں نے سندھ انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے ای کاتا ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں بھرپور شرکت کی، جس میں 8 لڑکے اور 8 لڑکیاں دوسرے راؤنڈ کے لئے کامیاب ہوئے جس کی تفصیل اس طرح ہے ( لڑکوں میں) سید شاہ نور حسین، سید کبیر علی، حمزہ عبداللہ، شہباز خان، نادر احمد، محمد زبیر خلجی، فاروق احمد بنگلزئی اور جنید احمد شامل ہیں، (لڑکیوں میں) سیدہ اقصی جبین، آمنہ مرزا، عائشہ فرقان، فاطمہ فرقان، عائشہ صدیقہ، اقرا انور، نظرہ جمال اور فرح خالد، دوسرے مرحلے کے فائنل مقابلوں کے بعد جیتنے والے 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں "بین الصوبائی کراٹے ای کاتا ٹورنامنٹ "2020” میں حصہ لیں گے، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر سینسی نسیم احمد قریشی نے جیتنے والے کراٹیکاز کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ سندھ کے کاتا پلیئرز آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، انہوں نے پاکستان کراٹے فیڈریشن کی زیرنگرانی کراٹے ای کاتا ٹورنامنٹ کے انعقاد کو کراٹے کی ترقی کے لئے بہترین قدم قرار دیا اور کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں اور فیڈریشن کے اس مثبت اقدام کی وجہ سے کراٹے کے تمام کلب اور کھلاڑی متحرک ہوگئے اور انھوں نے انتہائی جوش و خروش سے آن لائن مقابلوں میں بھرپور انداز سے شرکت کی ہے، ان مقابلوں سے کراٹے کو فروغ حاصل ہوگا اور کلب کی سطح سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو پاکستان کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کرے گا۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ کھلی دہشت گردی اور ملکی معیشت پر حملے کے مترادف ہے۔ جمعیت علماء اسلام سندھ
https://www.nopnewstv.com/terrorist-attack-on-pakistan-stock/