Home / اہم خبریں / جام پور میں ایس ڈی پی او چوہدری فیاض الحق و ان کی ٹیم کی جرائم کے خلاف کاوش قابل ستائش ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ

جام پور میں ایس ڈی پی او چوہدری فیاض الحق و ان کی ٹیم کی جرائم کے خلاف کاوش قابل ستائش ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات کی روشنی میں پولیس آفیسرز کی حوصلہ افزائی و مقدمات کی سائینٹیفک تفتیش کیلئے فرض شناس و محنتی آفیسرز میں نقد رقم تقسیم کر رہے ہیں ایسے آفیسرز محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں سرکل سب ڈویژن جام پور میں ایس ڈی پی او چوہدری فیاض الحق و ان کی ٹیم کی جرائم کی سدباب چوری، ڈکیتی، قتل و سنگین جرائم کے خلاف کاوش قابل ستائش ہیں حوصلہ افزائی و بہترین خدمات پر نقد رقم و تعریفی لیٹر سے نواز رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ نے ایس ڈی پی او سرکل جام پور چوہدری فیاض الحق کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی طرف سے نقد رقم و تعریفی سڑٹیفکیٹ دینے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کو یکسو و چالان کیلئے اخراجات درکار ہوتے ہیں جو پولیس آفیسرز ذاتی جیب سے ادا کرتے ہیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے آفیسرز و تفتیشی کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں مقدمات کے اخراجات دینے کا اچھا فیصلہ کیا ہے جس سے محکمہ پولیس کا مورال بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکل سب ڈویژن جام پور کے تھانہ جات میں جن میں سٹی جام پور، صدر جام پور و محمد پور دیوان میں ایس ڈی پی او چوہدری فیاض الحق کی نگرانی میں سماج دشمن عناصر چوری پیشکش مجرمان اشتہاریوں منشیات فروشِوں و اندھے قتل کے ملزمان ٹریس کئے ہیں اس بہترین کارکردگی پر ایس ڈی پی او چوہدری فیاض الحق و ان کی ٹیم خراج تحسین و مبارکباد کی مستحق ہے ہم ان کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہیں اس موقع پر ریڈر محمد فیصل خان، ایس ایچ اوز عمار یاسر، فیاض خان بٹوانی، محمد زبیر خان بزدار، محمود احمد آفریدی، محمد حفیظ کھوکھر، محمد ظفر ڈراجہ سمیت دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: آن لائن سندھ انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے ای کاتا ٹورنامنٹ "2020” دوسرے مرحلے کے پہلے راؤنڈ میں میل و فیمیل کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت کی
https://www.nopnewstv.com/in-the-first-round-of-the-second-phase/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے