تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، تاجر برادری اور عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے۔ حکیم شاہ چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، تاجر برادری اور عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے۔ حکیم شاہ چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایک طرف تاجر برادری اور کراچی کی عوام کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں اور دوسری طرف شہر قائد میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے۔ الیکٹرک نے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔کراچی کی تاجر برادری اور عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ کے۔ الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے ان خیالات کا اظہار چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ نے کراچی کی مختلف مارکیٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں شرکاء کی جانب سے موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چئیرمین حکیم شاہ نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کی بیشتر مارکیٹس اور شاپنگ مال بند ہیں پھر بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ صارفین کو اوور بلنگ کے ذریعہ کروڑوں روپوں کا چونا لگایا جا رہا ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومت اور دیگر حکومتی اداروں کی جانب سے اس ظلم پر مبینہ خاموشی حیران کن ہے۔ بند دوکانوں اور دیگر کاروباری اداروں کولاکھوں روپے کے بل کمرشل ریٹ پر بھیجے جا رہے ہیں رہائشی علاقوں میں رات بھر بجلی کی بندش دھڑلے سے جاری ہے اور ظلم یہ ہے کہ اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا۔ وفاقی حکومت نے بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا کہا تھا جبکہ اس کے برعکس کے الیکٹرک نے اوور بلنگ شروع کر دی ہے وفاقی حکومت کو بھی اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے، تاجر برادری اور عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ہم کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اگر انہوں نے ظلم و ستم کا بازار بند نہیں کیا تو آل سٹی تاجراتحاد کے الیکٹرک کے خلاف کراچی کی تاجر برادری اور عوام کے ساتھ ملکر بھرپور تحریک چلائیں گے۔ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کے مظالم کے خلاف سو موٹو نوٹس لیا جائے تاکہ عوام الناس اس مشکل دور میں سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ‎بلوچستان حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریاں کرلیں
https://www.nopnewstv.com/the-balochistan-…ade-preparations/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے