تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلوچستان حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریاں کرلیں

بلوچستان حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریاں کرلیں

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) بلوچستان حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریاں کرلیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سیکرٹری تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق کمیٹی اسکولوں کیلئے ایس او پیز طے کریگی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے جلد اسکول کھول دیں۔ اس سے قبل وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول کھولنے کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز طلب کی تھیں، حتمی فیصلہ 2 جولائی کو بین الصوبائی وزراء کانفرنس میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسکول ابتدائی طور پر ٹرائل کی بنیاد پر کھولنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبوں کو کہا گیا ہے کہ وہ 23 جون تک تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھجوا دیں، طلبہ اور استاتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔ واضح رہے کہ وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس بھی طلب کرلی۔ کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ میں کورونا کے مزید 1464 نئے مریض سامنے آگئے
https://www.nopnewstv.com/another-1464-new-cases-of/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے