تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلدیہ ٹاؤن کراچی میں جاری گیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

بلدیہ ٹاؤن کراچی میں جاری گیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

کراچی (رپورٹ : ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی ایگزیکٹو کونسل کے رکن غلام سرور غازی نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں جاری گیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے لاک ڈاؤن کے بعد سے گیس کے نرخوں میں من مانے اضافے کر دیئے ہیں، مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے عوام کو بھاری بلز بھیجے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجود تمام دن گیس فراہم نہیں کی جاتی۔ عوام معاشی ابتری کے اس دور میں پیٹ بھریں یا بلز؟ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام تینوں وقت کا کھانا ہوٹلوں سے خرید کر کھانے پر مجبور ہیں جوکہ ایک غریب آدمی کی استطاعت سے باہر ہے۔ جبکہ سلنڈرز کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اس صورتحال نے غریب آدمی کا جینا دشوار کر دیا ہے۔ سندھ حکومت آرام طلبی اور بے حسی چھوڑ کر عوام کو ریلیف دینے کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے بصورت دیگر عوام سوئی سدرن گیس کمپنی کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے اداروں کو کرپٹ افسران اور کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے۔ وہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی، گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن، یو سی 33 کے زیر اہتمام، گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور چند دن پہلے پانچ افراد کے قتل کے خلاف ہونے والے مظاہرہ سے خطاب کر رہے تھے۔ مظاہرہ کا انعقاد یو سی 33 کے صدر متین خان کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں ایگزیکٹو کونسل کے رکن زمان خان انقلابی، ذمہ دار تنویر حسین، بلدیہ ٹاؤن کے آرگنائزر عمر عباسی، منیر احمد، نثار خان، آدم خان، اختر خان اور نعمان خان سمیت بڑی تعداد میں پاسبان کارکنان اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔پاسبان ذمہ داران نے کہا کہ گیس کی قلت کے باعث شہری مہنگے داموں گیس سلنڈرز خریدنے پر مجبور ہیں جب کے سلنڈر پھٹنے کے واقعات بھی عام ہوتے جا رہے ہیں۔ شہر میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں کئی افراد شدید زخمی اور کئی جان بھی گنوا چکے ہیں جس کی ذمہ دار صوبائی حکومت اور متعلقہ گیس کمپنی کا ادارہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے