تازہ ترین
Home / Home / فیصل قریشی کے اعزاز میں آرٹس کونسل کراچی میں پروقار تقریب، شوبز شخصیات کا شاندار خراجِ تحسین

فیصل قریشی کے اعزاز میں آرٹس کونسل کراچی میں پروقار تقریب، شوبز شخصیات کا شاندار خراجِ تحسین

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کے اعزاز میں آڈیٹوریم ون میں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی نے کی جبکہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، بہروز سبزواری، صلاح الدین تنیو، شہزاد نواز اور دیگر معروف فنکاروں سمیت فلم و ٹی وی انڈسٹری کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب میں فیصل قریشی کے فنی سفر پر مبنی خصوصی شوریل بھی پیش کی گئی جسے حاضرین نے بھرپور داد دی۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیصل قریشی نہ صرف باصلاحیت اداکار بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں، جو ہر کردار کو مکمل مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ نبھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ فیصل ایک مکمل آرٹسٹ ہیں جبکہ ہمایوں سعید نے ان کی کامیابی کا راز محنت، ڈسپلن اور وقت کی پابندی کو قرار دیا۔ بہروز سبزواری، عدنان صدیقی اور دیگر فنکاروں نے بھی فیصل قریشی کی شخصیت اور فن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں میوزیکل پروگرام اور کامیڈی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں نرملا میگھانی، افشاں خان، حسن جہانگیر، شازیہ کوثر اور دیگر فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کیں۔ فیصل قریشی نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شوبز انڈسٹری ایک خاندان کی مانند ہے جہاں سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ویمنز کا شاندار آغاز زمبابوے کو 168 رنز سے شکست

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے