تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے صحافیوں کیلئے وزیراعظم سے مل کر سستا گھر اسکیم میں ہاؤسنگ پروجیکٹ منظور کراؤں گا۔ عقیل کریم ڈھیڈی

کراچی کے صحافیوں کیلئے وزیراعظم سے مل کر سستا گھر اسکیم میں ہاؤسنگ پروجیکٹ منظور کراؤں گا۔ عقیل کریم ڈھیڈی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) معروف بزنس تائیکون اور اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا ہے کہ کراچی کے صحافیوں کیلئے وزیراعظم سے مل کر سستا گھر اسکیم میں ہاؤسنگ پروجیکٹ منظور کراؤں گا، صحافیوں کو وزیراعظم کی سستا گھر اسکیم میں گھر ملنا چاہئے، صحافیوں کیلئے اپنا گھر پروجیکٹ میں آباد کو بھی شامل کریں گے۔ بدھ کو کراچی پریس کلب میں معروف بزنس تائیکون اوراے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈھی اور آباد کے چیئرمین محسن شیخانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا، اس موقع پر عقیل کریم ڈھیڈی اور محسن شیخانی کو کراچی پریس کلب کی اعزازی تاحیات ممبر شپ دی گئی۔ صدر پریس کلب فاضل جمیلی اور سیکرٹری پریس کلب محمد رضوان بھٹی نے مہمانوں سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری کراچی پریس کلب ثاقب صغیر، خازن عبدالوحید راجپر، گورننگ باڈی کے ارکان فاروق سمیع، عبدالوسیع قریشی، عبدالرشید میمن، سابق صدر امتیازخان فاران، سابق سیکرٹریز مقصود یوسفی اورعامر لطیف سمیت صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا کہ تاحیات اعزازی ممبر شپ دینے پر کراچی پریس کلب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پریس کلب کی ممبر شپ ملنا میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔ کراچی پریس کلب کی بڑی جدوجہد ہے۔ میں پہلے جب پریس کلب آیا تھا تین کام دیئے تھے ان میں سے دو کام کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لو ہاؤسنگ کے جو پروجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے اس پر ضرور کام ہوگا۔ اس میں ناکامی کے چانسز کم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی پریس کلب کے ممبران کے لیے گھر اور تعلیم کے پروجیکٹس میں بھرپور ساتھ دیںگے۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ اگر ہم بزنس مین مل کر کوئی کام اپنے ذمہ لیںگے تو اس سے مسائل مکمل طور پر تو حل نہیں ہوںگے لیکن ان میں کچھ کچھ فرق ضرور ہوگا۔ ہم بزنس مین ہیں ہمارے اسکول کالجز ہیں وہاں پر بھی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی تنخواہیں کم ہیں اس کو بھی بڑھانا ہے۔ آپ لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ محسن شیخانی نے کہا کہ کراچی پریس کلب کو اپنا گھر سمجھتا ہوں۔ صحافیوں اور کراچی پریس کلب کو ہمیشہ سپورٹ کرنے کی سوچ رکھتا ہوں۔ جہاں بھی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔ پریس کلب ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ پریس کلب کو ہماری جو بھی خدمات درکار ہیں ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ میں نے پریس کلب سے بہت سیکھا ہے۔ ہمارا اور آپ کا ایک تعلق ہے۔ ہم مل جل کر چاہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے۔ اس وقت ملک کو ہماری ضرورت ہے۔ آگے جو حالات آرہے ہیں اس کیلیے ملکر کام کرنا ہوگا۔ کراچی کے مسائل پر صحافیوں کے ساتھ مل کر آواز اٹھائی ہے اور آگے بھی اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو گھروں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ ہم مل کر کوششیں کر رہے ہیں لیکن کہیں نہ کہیں چیزیں رک جاتی ہیں۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کہا کہ عقیل کریم ڈھیڈھی اور محسن شیخانی نے ہمیشہ کراچی پریس کلب کی سرپرستی کی ہے اور کلب کی بہتری کے لیے یہ دونوں شخصیات معاون رہی ہیں۔ سیکرٹری کراچی پریس کلب محمد رضوان بھٹی نے کہا کہ ملک کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کلب کی اعزز ممبر شپ دینا کراچی پریس کلب کی روایت رہی ہے۔ عقیل کریم ڈھیڈی اور محسن شیخانی ہر مشکل وقت میں صحافیوں کے ساتھ رہے ہیں۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے حال ہیں کراچی پریس کلب کے ممبران کی میڈیکل کی سہولیات کے لیے ایک کروڑ روپے اور کینٹین کے لیے 20 لاکھ روپے بھی فراہم کیے تھے، جس کے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ تقریب کے اختتام پر عقیل کریم ڈھیڈھی اور محسن شیخانی کو ممبر شپ لیٹر، سندھ کی روایتی اجرک، ٹوپی اور شیلڈ پیش کی گئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے