تازہ ترین
Home / اسلام آباد / سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر فیصلہ سنا دیا، چوہدری پرویز الہی وزیر اعلیٰ پنجاب ہونگے

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر فیصلہ سنا دیا، چوہدری پرویز الہی وزیر اعلیٰ پنجاب ہونگے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ 11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دے دی گئی سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الہی کو فوری حلف لینے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار پرویز الیہی تھے اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے دس ووٹ مسترد کردیے تھے جس کی بنیاد چوہدری شجاعت کے خط کو بنایا گیا تھا جس میں انہوں نے ق لیگ کے اراکین کو حمزہ شہباز کو ووٹ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پی ٹی آئی اور پارلیمانی پارٹی سپریم کورٹ پہنچے تھے کہ پارلیمانی لیڈر ہی فیصلہ کرتا ہے کہ اراکین کس کو ووٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 2 دن کی بندش کے بعد گرین لائن بس سروس بحال کردی گئی
https://www.nopnewstv.com/green-line-bus-service ‎

پی ڈی ایم کی جانب سے پہلے فل کورٹ بینچ کی استدعا کی گئی تھی جو سپریم کورٹ نے مسترد کردی تھی اور اس کے بعد پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا گزشتہ روز بائیکاٹ کردیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے