تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سی ویو پر پھنسے غیر ملکی کمپنی کے بحری جہاز کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پہنچ گئی

سی ویو پر پھنسے غیر ملکی کمپنی کے بحری جہاز کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سی ویو پر پھنسے غیر ملکی کمپنی کے بحری جہاز کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز کنٹینرز سے لدا بحری جہاز ساحل کی ریت میں پھنس گیا تھا جسے دیکھنے کے لئے ساحل پر تفریح کے لیے آنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو نکالنے کے لیے طاقتور سالویج ٹگ استعمال کرنا ہوں گے، تاہم جہاز کی مالک کمپنی نے ریسکیو کرنے کی ابھی تک باضابطہ درخواست نہیں کی، اور جہاز کی آمد کی اطلاع بھی کے پی ٹی کو نہیں دی گئی تھی، اس لئے کے پی ٹی کے ٹگ پورٹ آپریشن چھوڑ کر پھنسے ہوئے جہاز کو ریسکیو نہیں کرسکتے۔ حکام نے بتایا کہ جہاز سنگاپور سے 18 جولائی کو کریو کی تبدیلی کے لئے آیا تھا، خراب موسم کی وجہ سے جہاز کا اینکر الگ ہوکر گم ہوگیا تھا، انجن کمزور ہونے کی وجہ سے جہاز لہروں کا زور نہیں سہہ سکا تھا اور دھکے کھاتا ہوا ساحل پر پہنچا اور ریت میں پھنس گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے