تازہ ترین
Home / اسلام آباد / وفاقی حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مزید پڑھیں: بھارت کی 7 سالہ بچی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، ویڈیو وائرل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 201 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 پیسے کمی کے بعد 191 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے