تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت کی 7 سالہ بچی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، ویڈیو وائرل

بھارت کی 7 سالہ بچی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، ویڈیو وائرل

ممبئی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بچی نے 20 گاڑیوں کے نیچے تیز ترین ’لمبو اسکیٹنگ’ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پونے شہر کی دشنا نہار نے 13 اعشاریہ 74 سیکنڈ کے اندر بیس گاڑیوں کے نیچے لمبو اسکیٹنگ کرکے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔

مزید پڑھیں: کوشش ہے میرپور رائلز کو کے پی ایل چیمپئن بنوائیں۔ مینٹور وسیم اکرم

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی بچی نے 14 سالہ چینی لڑکی کا ریکارڈ توڑا جس نے 2015 میں 14 اعشاریہ 15 سیکنڈ میں بیس گاڑیوں کا فاصلہ طے کیا تھا۔ دشنا پرائمری کی طالبہ ہے جسے پانچ سال کی عمر سے ہی اسکیٹنگ کا شوق تھا اور بچی اپنے جذبے کی بدولت عالمی اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے