کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ کراچی میں 8 ماہ کے دوران 50 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تشویشناک ہیں، شہر میں عوام کا قیمتی مال بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی شہر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے اسکیٹینگ فورس کہیں ظاہر نہیں ہو رہی میڈیا ڈپاٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ملک کے دیگر شہروں میں تانکہ جھانکی کرتی ہے، مگر اپنے صوبے کے کیپیٹل کراچی کی صورتحال سے لاعلم ہے، پی پی حکومت اور پولیس کی نااہلی سے کراچی کے بے شمار گھروں کے چراغ گل ہوچکے ہیں، سندھ میں لاقانونیت کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، پولیس اصل مجرموں کو گرفتار کرنے کے بجائے معصوم شہریوں سے رشوت لینے میں مصروف ہے، پی پی حکومت کیلئے منفی سیاست عوامی زندگیوں سے زیادہ بڑھ کر ہے پولیس شہریوں کو تحفظ دینے کے بجائے بلاول زرداری کو تحفظ دے رہی ہے سندھ پولیس پی پی کی غلام بن چکی ہے آئی جی سندھ کا عہدے سے مستعفیٰ ہونا وقت کی اہم ضرورت پیپلرز پارٹی نے پولیس کے محکمے کو سر سے پاؤں تک کرپٹ کر دیا ہے، پی پی حکومت صوبے میں سکیورٹی رسک بن چکی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیخلاف وفاقی حکومت نوٹس لے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کرتے ہیں کہ کراچی کے عوام کے تحفظ کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں، پیپلرز پارٹی سے رسوائی کے سوا کوئی امید نہیں لگائی جاسکتی۔