تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کیماڑی کے 4 سالہ مدت کے لئے عہدیداروں کے انتخابات مکمل۔ خان محمد بلوچ صدر اور لال محمد سیکریٹری منتخب

ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کیماڑی کے 4 سالہ مدت کے لئے عہدیداروں کے انتخابات مکمل۔ خان محمد بلوچ صدر اور لال محمد سیکریٹری منتخب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کیماڑی کے آئندہ 4 سال کے لئے عہدیداروں کا انتخاب، ماڑی پور نیشنل باکسنگ کلب ہاکس بے روڈ میں زیر صدارت صالح محمد حیات منعقد ہوئے جس میں کیماڑی باکسنگ کلب، ماڑی پور نیشنل باکسنگ کلب، ماڑی پور گریکس باکسنگ کلب، عبدالوہاب باکسنگ کلب اور سعید آباد باکسنگ کلب کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انتخابات میں متفقہ طور پر خان محمد بلوچ صدر، لال محمد ایاز جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ واضح رہے کہ یہ پہلے کراچی ویسٹ کا حصہ تھے، نئے ضلع بنے کے بعد یہ انتخابات ضروری تھے، دیگر عہدیداران میں عبدالخالق سینئر نائب صدر، ابراہیم خان، آصف غلام رسول اور عظمیٰ قمر نائب صدور، عبدالوہاب اور نور بانو ایسوسی ایٹ سیکریٹری، تنویر خان خزانچی، شیر عالم، عبدالکریم آفریدی، عبدالواحد، عظیم جان اور صالح محمد حیات ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ، سیکریٹری عبدالرزاق نے انتخابات کی نگرانی کی اور انہوں نے اپنے خطاب میں نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ باکسنگ کھیل کی ترقی کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔سابق انٹرنیشنل باکسنگ عبدالخالق، عظیم جان اور محمد امین بلوچ پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جو کیماڑی باکسنگ ایسوسی ایشن کے مقابلے اور تربیت کے کاموں کی نگرانی کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے